آرمی چیف کی جرمنی میں اپنے ہم منصب اور وزیر دفاع سےملاقات

آرمی چیف کی جرمن وزیر دفاع سےملاقات آرمی چیف کی جرمن وزیر دفاع سےملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمنی میں جرمن افواج کے سربراہ سمیت وزیردفاع سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جرمنی کے 2 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جرمن وزارت دفاع کا دورہ کیا اور اس دوران انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے جرمن ہم منصب سمیت جرمن وزیردفاع سے ملاقاتیں کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جرمن وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مستقل مزاجی اور عزم کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق دورہ جرمنی میں جرمن رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور پاک فوج کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ جنرل راحیل شریف جرمنی میں 2 روز قیام کریں گے جس کے بعد وہ ایک روزہ دورے پر جمہوریہ چیک بھی جائیں گے جہاں جمہوریہ چیک میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

install suchtv android app on google app store