تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں

جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ نے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچالی

روس کا ایک جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ روس کا فوجی طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ نے جلتے ہوئے طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

اسرائیلی فوج کی شام پر بمباری، حزب اللہ کے 5 ارکان سمیت 38 افراد شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ ساتھ شام پر بھی بمباری کرنا شروع کردی، شام کے شہر حلب پر اسرائیلی فضائی حملوں میں لبنانی گروپ حزب اللہ کے 5 ارکان سمیت 38 افراد شہید ہو گئے۔ اسرائیلی حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔

چین کے کوسٹ گارڈ اور میری ٹائم ملیشیا کے جارحانہ حملوں کا معقول جواب دیں گے: فلپائن

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کے کوسٹ گارڈ اور میری ٹائم ملیشیا کے غیر قانونی، جارحانہ اور خطرناک حملوں کے خلاف فلپائن مناسب اور معقول جوابی اقدامات کرے گا۔

اسرائیل خطے میں مسائل کی جڑ ہے: ایرانی صدر

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسماعیل ہانیہ سے ملاقات میں کہا کہ غزہ کی عوامی مزاحمت کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین اب عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے، غزہ کی صورتحال امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد واشنگٹن کی ترجیح ہے: امریکی محکمہ خارجہ

امریکا نے کہا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد واشنگٹن کی ترجیح ہے۔ میتھیو ملر نے کہا کہ آج کے انتہائی اہم ماحولیاتی چیلنجز، خاص طور پرپانی کے انتظام سے نمٹنےکیلئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

حماس ملٹری کمانڈر کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے فلسطین کی جانب مارچ کی اپیل

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ملٹری کمانڈر محمد الضیف نے غیر معمولی بیان جاری کرتے ہوئے مسلمانوں سے فلسطین کی جانب مارچ کرنے کی اپیل کردی۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید 76 فلسطینی شہید ہوگئے۔
Subscribe to this RSS feed