لیہ:ریسکیو ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام اسکول سیفٹی پروگرام

لیہ میں ریسکیو ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام اسکول سیفٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی گئی،، اس موقع پر سیفٹی انچارج نے اساتذہ کو بریفنگ بھی دی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر سجاد احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے سکول سیفٹی پروگرام کے حوالیسے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، آگ لگنے سے پہلے اور بعد میں حفاظتی اقدامات اور کسی بھی قسم کے دہشت گرد حملے، خودکش حملے کی صورت میں اپنا اور سکول میں موجود طلباء کے تحفظ کے بارے میں آگاہی دی گئی.

ایڈیشنل ریسکیوکمیونٹی اینڈ سیفٹی انچارچ غلام شبیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام اساتذہ اپنے سکول ہذا میں اس قسم کی تربیتی آگاہی کو یقینی بنائے تاکہ ریسکیو 1122کا مقصد محفوظ معاشرے کا قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ ہمارے ملک کے لیے سرمایہ افتخار ہیں تربیتی ورکشاپ میں موجود سٹاف اور اساتذہ کی جانب سے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہا گیا اور اس کاوش کی تائید کی گئی۔

تر بیتی ورکشاپ میں انسٹرکٹر محمد آصف کھوکھر نےآگ سے بچا? کے حوالے سے حفاظتی اقدامات بارے آگاہی دی جبکہ میڈیکل انسٹرکٹر? اکبر خان نے سی پی آر (CPR)کے حوالے سے بتایا کہ دل کی دھڑکن دوبارہ بحال کرنے کے بارے میں بات کی۔اس موقع میڈیا کوآرڈینیٹر وسیم حیات بھی موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store