لیہ میں تیزاب گردی کا شکار نابینا خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

 نابینا خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی فائل فوٹو نابینا خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

لیہ میں تیزاب گردی کا شکار خاتون کو تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنادیا ملزمان نے خاتون کو امداد دینے کے بہانے ڈیرے پر لے جا کر اجتاعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

پنجاب کا علاقہ لیہ میں تین درندوں نے نابینا خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ کوٹ سلطان میں پیش آیا، جہاں ملزمان نابینا خاتون کو امداد دینے کے بہانے ڈیرے پر لے گئے اور اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

واقع کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے خالد، یونس اور سلیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا تھانہ سلطان کوٹ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ زیادتی کا نشانہ بنائی گئی خاتون کو دوہزار ایک میں نذر حسین نامی شخص نے چہرے پر تیزاب پھینک کر جھلسا دیا تھا جس سے وہ بینائی سے محروم ہوگئی تھی، جبکہ مجرم نذر حسین چھ سال قید کی سزا کاٹ کر جیل سے رہا ہوچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store