لیہ:عبدالمجید خان نیازی کے تعاون اور علامہ سید افتخار حسین نقوی کی سرپرستی میں 62 جوڑوں کی شادیاں

رکن   پنجاب  اسمبلی عبدالمجید خان نیازی  کے تعاون اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید  افتخار حسین نقوی کی سرپرستی میں باسٹھ جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام لیہ میں  کیا گیا۔

لیہ کی تحصیل فتح پور میں باسٹھ جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوئی،، جس میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پور ، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی،فرحت عباس اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،، تقریب سےخطاب کے دوران ممبر اسلامی نظریاتی کونسل سید افتخار حسین نقوی نے ممبر صوبائی اسمبلی عبد المجید خان نیازی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک جانب وہ طبقہ ہے جو اربوں روپے لوٹ کر ملک سے باہر منتقل کررہا ہے، تو دوسری جانب کوئی مستحق افراد کی مدد میں پیش پیش ہیں،، ملک میں لوگ صاف پانی ، صحت ، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ اسلام محبت کا دین ہے ،غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرنا بہت بڑی عبادت ہے، حقیقی خوشی ہی غریبوں کی مدد کرنے سے ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ آئی کے ٹرسٹ خالصتاً ویلفئیر کاکام کر رہا ہے، آئی کے ٹرسٹ کے زیر اہتمام اب تک پانچ ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادیا ں انجام پائی ہیں۔

اپنے خطاب کے دوران چئیرمین آئی کے ٹرسٹ نے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخواہ میں بھی اجتماعی شادیوں کے اہتمام کا مشورہ دیا جس پر انہوں نے کے پی میں اپنے تعاون سے مستحق جوڑوں کی شادیاں کرانے کا وعدہ کیا، ، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی عبد المجید خان نیازی کا کہنا تھا کہ غریب اور نادار افراد کی شادی کرانا صدقہ جاریہ ہے، کسی سیاسی مقصد یا پوائنٹ اسکورینگ کیلئے یہ کام نہیں کر رہا، یہ سلسلہ جاری رہے گا اور بہت جلد دیگر علاقوں سے بھی پچاس جوڑوں کی شادی کرائی جائے گی، عبد المجید خان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں تین سو جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب میں دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عبد المجید کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے قابل تحسین قرار دیا،، انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر لینا چاہئیے، معاشرے میں جہیز ادا نہ کرنے پر کئی بیٹاں ہاتھ پیلے ہونے سے رہ جاتی ہیں،،تقریب میں ہر جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ ک جہیز کا ساماناور ہر دلہے کو دس ہزار بطور سلامی دی گئی۔

install suchtv android app on google app store