لیہ ، انصاف فراہم کرنے والے انصاف کے منتظر وکلا کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں عوام کو انصاف فراہم کرنے والے خود ہی انصاف حاصل کرنے کے لئے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ۔

لیہ کروڑ لعل عیسن عوام کو انصاف فراہم کرنے والے خود ہی انصاف حاصل کرنے کے لئے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے۔تحصیل بار کونسل کروڑ کے وکلا مختلف وکیلوں کے چمبر گرائے جانے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔وکلا برادری کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس کے ہمارے چمبر گرائے ہیں ۔

اے سی کروڑ تحصیلدار کروڑ اور کروڑ پولیس نے مل کر ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان کیا ہے ۔وکلا برادری نے انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف سچ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔

وکلا برادری کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے ہمارے چمبر دوبارہ خود تعمیر نہ کیے تو ہم چمبروں کی تعمیر تک عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریں گئے ۔

install suchtv android app on google app store