لیہ: ٹرک اور سکول وین میں تصادم، 6 بچوں سمیت 10 جاں بحق

لیہ: ٹرک اور سکول وین میں تصادم، 6  بچوں سمیت 10 جاں بحق فائل فوٹو لیہ: ٹرک اور سکول وین میں تصادم، 6 بچوں سمیت 10 جاں بحق

لیہ کےعلاقے کروڑ لعل عیسن میں ٹرک اور سکول وین میں تصادم کے باعث چھ بچوں سمیت 10 جاں بحق جبکہ متعدد بچے زخمی ہیں۔

لیہ کےعلاقے کروڑ لعل عیسن میں ٹرک، سکول وین سے جا ٹکرایا  جس کے نتیجے میں چھ بچے اور وین ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ وین میں موجود مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور متعدد بچے زخمی ہیں۔

زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال فتح پور منتقل کر دیا گیا ہے زخمی بچوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔

install suchtv android app on google app store