لیہ ،نادرا کا انوکھا کارنامہ

نادرا فائل فوٹو نادرا

نادرا کا انوکھا کارنامہ، فتح پور کے شہری محمداشرف کے کارڈ نمبر اور نام کو استعمال کر کے کارڈ پر شکیل نامی شخص کی تصویر لگا کر کارڈ بھی اسی شخص کوجاری کر دیا ۔

نادرا کا انوکھا کارنامہ فتح پور کے شہری محمداشرف کے کارڈ نمبر اور نام کو استعمال کر کے کارڈ پر شکیل نامی شخص کی تصویر لگا کر کارڈ بھی اسی شخص کوجاری کر دیا ۔محمد اشرف نے اپنا کارڈ 2002 میں جاری کروایا تھا ۔جس کی تاریخ 2015 میں ختم ہونے پر دوبارہ نادرا آفس گیا تو اس کے کارڈ نمبراور ریکارڈ پر کسی اور کی تصویر لگا کر پہلے ہی جاری کر دیا گیا تھا۔

متاثرہ شہری تین سال سے کارڈ کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ متاثرہ شخص نے انصاف کے لئے نادرا کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے تاکہ ا نہئں پاکستان کا شہری ہونے کا ثبوت واپس مل سکے ۔

install suchtv android app on google app store