کلبھوشن کیلئے 14ویں بار قونصلر رسائی مانگی ہے

بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان پہلے سفارتی رابطے میں باضابطہ طور پر 2 مطالبات کردیئے۔

اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوتم بمباوالا نے کہا کہ ’بھارت نے پاکستان سے دو مطالبات کیے ہیں، کلبھوشن کے لیے 14ویں بار قونصلر رسائی مانگی ہے، اس سے قبل 13 بار قونصلر رسائی مانگ چکے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان سے کلبھوشن یادیو کے خلاف چارج شیٹ اور عدالتی فیصلے کی مصدقہ کاپی مانگی ہے۔‘

گوتم بمباوالا کا کہنا تھا کہ ’قونصلر رسائی کلبھوشن یادیو کا حق ہے، جبکہ کلبھوشن بھارتی شہری ہے اس لیے اس سے ملنے کی بھی اجازت دی جائے۔‘

پاک فوج کے سابق کرنل کے نیپال میں اغوا ہونے کے حوالے سے بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ ’میرے پاس کرنل ریٹائرڈ حبیب سے متعلق کوئی معلومات نہیں، اس حوالے سے پاکستانی فوج سے پوچھیں۔‘

install suchtv android app on google app store