پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تناؤ، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تناؤ، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تناؤ، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تناؤ میں گزشتہ 2 ہفتے کے مقابلے میں کمی آگئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’ جیسا کہ آپ جانتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر پر تنازع چل رہا ہے، میں سمجھتا ہوں 2 ہفتے پہلا جتنا تناؤ تھا اس میں کمی آگئی ہے اور میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ امریکا کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، اگر دونوں ممالک چاہیں تو میں ثالثی کے لیے تیار ہوں‘۔

خیال رہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 5 اگست کو صدارتی فرمان کے ذریعے آئین میں مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا، جس کے بعد مقبوضہ علاقہ اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی اکائی کہلائے گا جس کی قانون ساز اسمبلی ہوگی۔

بھارتی آئین کی دفعہ 35 'اے' کے تحت وادی سے باہر سے تعلق رکھنے والے بھارتی نہ ہی مقبوضہ کشمیر میں زمین خرید سکتے ہیں اور نہ ہی سرکاری ملازمت حاصل کرسکتے ہیں، یہ دونوں معاملات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ہدف تھے۔

بی جے پی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے مظلوم کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔

پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دوطرفہ تجارت معطل کردی تھی، بھارتی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ بھارت جانے والی ٹرین اور بس سروس بھی معطل کردی تھی۔

علاوہ ازیں پاکستان نے آئس لیںڈ جانے کے لیے بھارتی صدر کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

install suchtv android app on google app store