بھارت کلبھوشن کے معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے: سرتاج

سرتاج عزیز سرتاج عزیز

پاکستان نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور ایسے بیانات دینے سے گریزکرے جن سے عوام کے درمیان اختلافات پیدا ہوں۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں یادیو کے مقدمے کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ میں اس معاملے پر بھارتی بیانات کے حوالے سے پاکستان کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں مزید کشیدگی آنے سے پہلے انھیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

مشیر نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ غیرملکی جاسوس کو جس نے ملک میں تخریبی کارروائیوں اور دہشت گردی کو فروغ دیا مناسب کارروائی اور ٹھوس شواہد ملنے کے بعد سزائے موت دینا ایک درست فیصلہ ہے۔

install suchtv android app on google app store