اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف اور انتظامیہ کو 2نومبر کے دن شہر بند کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ

اسللام آباد ہائی کورٹ نے حکومت اور تحریک انصاف کو 2 نومبر کو وفاقی دارالحکومت بند کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے سے متعلق 4 شہریوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔

تحریک انصاف کا 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان

اس موقع پر سیکرٹری داخلہ، کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سمیت متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

طاہر القادری کا تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کا اعلان

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت 2 نومبر کو اسلام آباد بند نہیں کرے گی، سڑکوں پر کوئی کنٹینر نہیں لگے گا اور اسکول و اسپتال کھلے رہیں گے۔

اسلام آباد : تحریک انصاف کا دو نومبر لاک ڈاون سے پہلے وارم اپ میچ کھیلنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ جسٹس شوکت عزیز نے تحریک انصاف کے مظاہرے کے لئے بھی پریڈ گراؤنڈ مختص کر کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔

احتجاج کی صورت میں تیسری قوت آئی تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے: عمران خان

اس موقع پر پیمرا نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے تقاریر کی ویڈیو بھی عدالت میں پیش کیں جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امپائر، تھرڈ امپائر اور ریزرو امپائر صرف پاکستان کی عدالتیں ہیں، کرکٹ میں رگبی کے اصول نہیں لگیں گے، عمران خان کو بھی نوٹس جاری کریں گے۔

28 اکتوبرکو لال حویلی کے سامنے وارم اپ جلسہ ہو گا: شیخ رشید

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2 نومبر کو اسلام آباد میں مظاہرے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store