اسلام آباد : تحریک انصاف کا دو نومبر لاک ڈاون سے پہلے وارم اپ میچ کھیلنے کا فیصلہ

اسلام آباد : تحریک انصاف  کا  دو نومبر لاک ڈاون سے پہلے وارم اپ میچ کھیلنے کا فیصلہ فائل فوٹو

تحریک انصاف نے دو نومبر لاک ڈاون سے پہلے وارم اپ میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، کپتان انتیس اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالیں گے۔ 

2 نومبر کو تو اسلام آباد بند ہوگا مگر اس سے پہلے بھی کپتان شہر اقتدار میں کارکنان کا لہو گرمائیں گے ، جی ہاں ، پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ 2 نومبر کے لاک ڈاون سے پہلے اسلام آباد میں وارم اپ میچ کھیلیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود کی پرویز الٰہی سے ملاقات، عمران کے ساتھ ہیں، ق لیگ

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 29 اکتوبر کو پی ٹی آئی نے کار اور موٹر سائیکل ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان این اے 48 اور این اے 49 کے کارکنان سے ملاقات کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:احتجاج کی صورت میں تیسری قوت آئی تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے: عمران خان

عمران خان مجموعی طور پر 16 مقامات کا دورہ کریں گے ، کپتان کا دورہ بہارہ کہو سے شروع ہو کر آئی ایٹ پر ختم ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی شہروں کو بند کرنے کے حق میں نہیں: قمر زمان کائرہ

کپتان اپنے دورہ کے دوران پنڈ بگوال ، تمیر ، چراہ ، ترامڑی چوک، راول ڈیم چوک اور میلوڈی کا دورہ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے 9 راستے بند کرنے کی منصوبہ بندی کر لی

عمران خان ستارہ مارکیٹ ، جی ایٹ مرکز ، جی نائن مرکز ، جی ٹین مرکز اور جی الیون مرکز بھی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہونگے: عمران خان

اس وارم اپ میچ میں کپتان کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے اور انہیں 2 نومبر کے لیے تیار کیا جائے گا ۔

install suchtv android app on google app store