28 اکتوبرکو لال حویلی کے سامنے وارم اپ جلسہ ہو گا: شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کہتے ہیں  سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود پیش کیا 28 اکتوبر کو لال حویلی پر وارم اپ جلسہ ہو گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا پوری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود پیش کیا ،انکا مزید کہنا تھا 28 اکتوبر کو لال حویلی کے سامنے وارم اپ جلسہ ہو گا ۔شیخ رشید احمد کہتے ہیں جیل توہماری سسرال ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کرپشن کیخلاف سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے کرپشن کی وجہ سے پاکستان کو ورلڈ بینک کا مقروض بنایا گیا انکا مزید کہنا تھا پاناما لیکس کی تحقیقات میں حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔

سراج الحق کہتے ہیں سپریم کورٹ پر عوام کی نظریں لگی ہوئی ہیںہماری خواہش ہے کہ سپریم کورٹ قوم کو مایوس نہ کرے۔

 

install suchtv android app on google app store