احتجاج کی صورت میں تیسری قوت آئی تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے: عمران خان

 عمران خان عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے دھرنے کی آڑ میں فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے اور اگر احتجاج کی صورت میں کوئی تیسری قوت آئی تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔

بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں وزیراعظم عوام کو جوابدہ ہوتا ہے، پاناما لیکس کے معاملے پر الزام نہیں کرپشن کے ثبوت موجود ہیں اور تمام انگلیاں وزیراعظم کی طرف اٹھ رہی ہیں جب کہ نوازشریف کا سب سے بڑا مقصد ہی اپنی دولت بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرپٹ وزیراعظم سے استعفیٰ لینا ضروری، حکومت نہیں چلنے دیں گے: عمران خان

انہوں نے کہا کہ جب ادارے انصاف نہ دیں تو پر امن احتجاج ہمارا حق بنتا ہے لیکن ہمارے دھرنے کی آڑ میں فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے، دھرنے کے لئے فوج کی حمایت ہے نہ غیر ریاستی عناصر کی لیکن اگر کوئی تیسری طاقت آئی تو ذمہ دار نوازشریف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے 9 راستے بند کرنے کی منصوبہ بندی کر لی

عمران خان نے کہا کہ 2 نومبرکو اسلام آباد میں عوام کا سمندرہو گا جسے حکومت روک نہیں سکے گی، خود کو اپوزیشن کہنے والے نوازشریف کا دفاع کر رہے ہیں اور سڑکوں پر نہ نکلنے کا کہنے والے اپنی کرپشن بے نقاب ہونے سے خائف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کرپٹ مافیا کے سردار ہیں: عمران خان

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کورٹ نوازشریف کو سزادے گی لیکن ہم استعفیٰ یا تلاشی مانگ رہے ہیں لہذا سپریم کورٹ اپنا کام کرتی رہے، ہم اداروں کے اختیارات کے لیے نکلے ہیں۔

دوسری جانب مرکزی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت اور پی ٹی آئی دونوں پر حملے کررہی ہے، وہ نواز شریف پر الزام لگاتی ہے کہ وزیر اعظم پاناما لیکس کی تحقیقات میں تاخیر کرکے بحران کو مزید ہوا دے رہے ہیں جبکہ یہ بھی کہہ رہی ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت اسلام آباد کو بند کرکے ’مجرمانہ عمل‘ کی مرتکب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کیلیے حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ

پی ٹی آئی نے 2 نومبر کا دھرنا کامیاب بنانے اور حکومت نے ناکام بنانے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جبکہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کو بند کرنے کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران کارکنوں کی گرفتاری کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ’پلان بی‘ بھی جاری کردیا۔

پارٹی کے سینئر رہنما نے بتایا کہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش پر ہونے والے اجلاس میں کارکنوں کو ہدایات دی گئیں کہ اگر احتجاج کے دوران پنجاب حکومت سرگرم رہنماؤں کو گرفتار کرے تو 200 سے زائد کارکن فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچیں، اس کا گھیراؤ کریں اور وہاں دھرنا دے دیں۔

install suchtv android app on google app store