تحریک انصاف کا 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان

2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان

عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کو بندکرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ، کپتان اور کھلاڑی دو نومبر کو شہر کوبند کریں گے  عمران خان کہتے ہیں انہیں گرفتار کیا گیا تو نتائج حکومت کی ذمہ داری ہوں گے۔

کئی دنوں اور کئ بیٹھکوں کے بعد بالاخر کپتان نے اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کرہی دیا ، اب تیس اکتوبر کی بجائے دو نومبر کو کپتان اور اس کے کھلاڑی شہراقتدار کو بند کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر انہیں گرفتار کیاتو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

بنی گالہ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کپتان نے نواز شریف کو ایک بار پھر الٹی میٹم دے دیا  کہا وزیراعظم کے مستعفی ہونے یا خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے تک یہ احتجاج جاری رہے گا ۔

عمران خان نے حکومت کو خبردار کیا کہ اس وقت انکا مطالبہ صرف وزیراعظم کا استعفی ہے، پرامن احتجاج روکا گیا تو ن لیگ کی حکومت بھی باقی نہیں رہے گی۔

install suchtv android app on google app store