لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

عزیر بلوچ فائل فوٹو عزیر بلوچ

حکومت سندھ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت سندھ نے لیاری گینگ والے کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عزیر بلوچ سے تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کا سربراہ ایس ایس پی رینک کے افسر کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم میں رینجرز ، حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے افسر بھی شامل ہیں اور کمیٹی 15 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے عزیر بلوچ کو رینجرز نے چند روز قبل کراچی میں داخل ہوتے وقت گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور عدالت نے ملزم سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ دنوں سندھ حکومت نے 16 ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جن میں عزیربلوچ کیس کی تفتیش کے لیے ٹیم تشکیل نہیں دی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store