لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ گرفتار

 لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو کراچی میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا. لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو کراچی میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا.

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو سندھ رینجرز نے گرفتار کرلیا.

رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے گزشتہ رات ایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کراچی کے مضافات سے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو کراچی میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا.

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عذیر بلوچ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا.

واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار کہا جاتا ہے اور ان پر کراچی کے علاقے لیاری کے مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت درجنوں مقدمات درج ہیں۔

عزیر بلوچ 2013 میں حکومت کی جانب سے ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہوئے تھے.

 

 

install suchtv android app on google app store