اغواء برائے تاوان اور قتل کیس، عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد

اغواء برائے تاوان اور قتل کیس، عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد فائل فوٹو اغواء برائے تاوان اور قتل کیس، عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تاجر کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ پر فرد جرم عائد کردی، مجرم عذیر بلوچ نے صحت جرم سے انکار کردیا ، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف تاجر کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

عذیر بلوچ کو سخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر اور ہاتھوں میں ہتھکڑی لگاکر پیش کیا گیا، کمرہ عدالت پیشی کے دوران فاضل جج نے مجرم کو فرد جرم پڑھ کر سنایا۔
عدالت نے کہا آپ پر عبدالصمد کے اغواء برائے تاوان اور قتل کا الزام ہے، 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور 70ہزار روپے لینے کے باوجود مغوی کو قتل کیا ،کیا اپ اپنا جرم قبول کرتے ہیں، عدالت نے عذیر بلوچ پر فرد جرم عائد کردی۔

جس پر کٹہرے میں موجود عذیر بلوچ نے نفی میں سر ہلاکر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے مجرم کے انکار پر آئی او اور گواہان کو نوٹس جاری کردئیے اور آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

خیال رہے مجرم کی پیشی پر سینٹرل جیل میں قائم اےٹی سی میں رینجرزکی بھاری تعینات تھی، مقدمےمیں عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ ودیگر بھی گرفتار ہیں جبکہ مقدمے میں دیگر ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store