وزیراعظم کا یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا حکم

وزیراعظم نوازشریف وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف نے یوٹیلٹی اسٹورزپر دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے واپس لینے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے یوٹیلٹی اسٹورز پردالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں میری اجازت کے بغیر نہ بڑھائی جائیں۔

دوسری جانب ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر نہ ڈالنے کاحکم دیا ہے لہٰذا وزیراعظم کے حکم پر یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی پرانی قیمتیں بحال کردی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں25 سے 50 فیصد تک اضافہ کردیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store