سربراہ پاک بحریہ کا نوازشریف کو فون، بیگم کلثوم کی خیریت دریافت کی

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ اور  سابق وزیراعظم نوازشریف فائل فوٹو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو فون کرکے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے نواز شریف کو فون کرکے ان کی علیل اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے کچھ ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کو حلق کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store