ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا: کیپٹن(ر) صفدر

 کیپٹن(ر) صفدر فائل فوٹو کیپٹن(ر) صفدر

کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف دوتہائی اکثریت سے حکومت میں آئے، ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)صفدر نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا ، مشرف نے نواز شریف کو نکالنے کی کوشش کی ، نواز شریف دوتہائی اکثریت سے حکومت میں آئے۔

کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ تعیناتیاں ہوتی رہتی ہیں لیڈرہمیشہ رہتا ہے ریٹائرڈ نہیں ہوتا، گریڈ21 اور 22 کے افسران3 سال بعد ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں۔

گذشتہ روز کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ 70 سال میں بدترین انتقام دیکھ رہاہوں، عوام سمجھتے ہیں نوازشریف سےانصاف نہیں ہورہا، نوازشریف کوہائی جیکر بنا کر اٹک جیل میں بند کیا گیا، دیکھتے ہیں مؤرخ اس فیصلے پر کیا لکھے گا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ جذباتی فیصلے ہیں،پتہ نہیں محرک کیاہے، میں نے واجد ضیا کوبددعادی ہےاوربددعا ہی دوں گا۔

اس سے قبل بھی نااہل وزیراعظم نوازشریف کےداماد کا کہنا تھا کہ 28جولائی کافیصلہ پاکستان اورجمہوریت کیخلاف سازش ہے، 2018 کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتےگی، جمہوری حکومت کے خلاف کیوں سازش کی گئی، یہ سازش نوازشریف نہیں ملکی ترقی کے خلاف کی گئی ، ساری سازشیں بے نقاب ہوگی۔

install suchtv android app on google app store