رینجرز نے عزیر بلوچ کے بیان کی روشنی میں ذوالفقار مرزا کو طلب کرلیا

عزیر بلوچ اور ذوالفقار مرزا فائل فوٹو عزیر بلوچ اور ذوالفقار مرزا

سندھ رینجرز نے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ نے رینجرز کی حراست میں کی جانے والی تفتیش کے دوران جن اہم سیاستدانوں کے بارے میں چشم کشا انکشافات کئے ہیں۔ ان میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی شامل ہیں۔

 یہ پڑھیں: لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ گرفتار

رینجرز نے عزیر بلوچ کے بیان کی روشنی میں ذوالفقار مرزا کو طلب کرلیا ہے، رینجز کے حکام ان سے کئی اہم معاملات پر پوچھ گچھ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:- لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا کئی مرتبہ عزیر بلوچ کی مدد کا برملا اعتراف بھی کرچکے ہیں اور عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد بھی انہوں نے اسے اپنا بھائی قرار دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store