آزاد کشمیر میں پر امن انتخابات جمہوری طاقتوں کی فتح ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر الیکشن میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔

آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ نے غیر حتمی نتائج کے مطابق تیس سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے ،واضح اکثریت ملنے پر وزیر اعظم نواز شریف نے الیکشن میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروں اور عوام کو مبارکباد دی ،اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پر امن انتخابات جمہوری طاقتوں کی فتح ہے، اور جمہوریت پر عوام کے اعتماد کے عکاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیر چلا نہ بلا گھوما، آزاد کشمیر کا انتخابی میدان ن لیگ نے مار لیا

انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت انتخابات کا حصہ ہے ،متحرک جمہوریت جمہوری نظام کا تسلسل ہوتا ہے ، توقع ہے نو منتخب نمائندے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو مستحکم کرینگے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کی غیر متزلزل حمایت سیاسی تفریق سے بالاتر ہے،منتخب نمائندے آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح کیلئے کام کریں، وفاقی حکومت عوامی فلاح میں نو منتخب نمائندوں کی ہر ممکن مدد کریگی۔

install suchtv android app on google app store