تیر چلا نہ بلا گھوما، آزاد کشمیر کا انتخابی میدان ن لیگ نے مار لیا

آزاد کشمیر کا انتخابی میدان ن لیگ نے مار لیا فوٹو فائل آزاد کشمیر کا انتخابی میدان ن لیگ نے مار لیا

تیر چلا نہ بلا گھوما، آزاد کشمیر کا انتخابی میدان ن لیگ نے مار لیا، مسلم لیگ ن نے اکتیس، پیپلز پارٹی اور  پی ٹی آئی نے دو، دو اور مسلم کانفرنس نے تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی، ایک آزاد امیدوار بھی فاتح رہا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے۔ ایل اے 13 باغ غربی میں مسلم کانفرنس کے سردار عتیق 19 ہزار 86 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔ لاہور ایل اے 37 وادی 2 میں پی ٹی آئی کے دیوان محی الدین  جیت گئے۔ ایل اے 31 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے چودھری اسماعیل کامیاب ہوئے ۔ ایل اے 33 نارووال میں بھی ن لیگ کے یاسر رشید نے میدان مار لیا۔ ایل اے 38 میں مسلم لیگ ن کے شوکت شاہ فاتح  رہے جبکہ ایل اے 39 سے بھی مسلم لیگ ن کے اسد علیم نے سیٹ جیت لی۔

ایل اے 40 وادی 5  سےن لیگ کے احمد رضا قادری جیت گئے اور ایل اے  41 سے پی ٹی آئی کے ماجد خان نے بازی مار لی۔ ایل اے 23 نیلم سے ن لیگ کے شاہ غلام قادر   فاتح رہےجبکہ  کوٹلی ایل اے 9 نکیال سے ن لیگ کے سردار فاروق سکندر   کامیاب     رہے  ۔کوٹلی ایل اے 12    کھوئی رٹہ میں بھی ن لیگ کے راجہ نثار احمد نےمیدان مار لیا۔ سدھنوتی ایل اے 22 میں  ن لیگ کے سردار فاروق طاہر    فاتح رہے ۔بھمبر ایل اے 7  سے ن لیگ کے چودھری طارق فاروق  کامیاب  ہو گئے۔ راولا کوٹ ایل اے 19 سے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ خالد ابراہیم بھی جیت گئےجبکہ صدر سردار یعقوب کی بیٹی  فرزانہ یعقوب ناکام  رہیں۔

میرپور ایل اے 4 کھڑی سے بھی ن لیگ کے چودھری رخسار   کامیاب  ہوگئے۔ میرپور ایل اے 3 سے چودھری سعید نے تحریک انصاف کے امیدوار سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان کو ہرا دیا۔ میرپور ایل اے 2 چکسواری سے پیپلز پارٹی کے امیدوار وزیراعظم چودھری عبدالمجید کامیاب ہوئے۔ میر پور ایل اے 1 ڈھڈیال سے بھی ن لیگ کے خالد مسعود کامیاب ہوئے اور مظفرآباد ایل اے 24 کوٹلہ سے ن لیگ کی نورین عارف نے کامیابی حاصل کی۔بھمبرپولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

امن و امان کی بہتر صورتحال کے لیے پاک فوج کے سترہ ہزار جوانوں نے فرائض انجام دیئے۔ ایف سی اور پنجاب کانسٹیبلری بھی تعینات رہی۔  

install suchtv android app on google app store