مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، مزید 5 افراد شہید

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 5 افراد شہید ہوگئے۔ فائل فوٹو بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 5 افراد شہید ہوگئے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 5 افراد شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کیا۔

بھارتی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق کلگام اور قریبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فورسز کی جانب علاقے کا محاصرہ جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store