دہشتگردوں کا تعلق لشکرجھنگوی سے اور انہیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں: آئی جی ایف سی

  • اپ ڈیٹ:
آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے تھا جنہیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں۔

 دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی ایف سی شیرافگن کا کہنا تھا کہ رات 11 بجکر 10 منٹ پر پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی اطلاع ملی جس کےبعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر کارروائی کی اور دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے کلئیرنگ تک 4 گھنٹے کا وقت لگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کوئٹہ:پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشتگردوں کا حملہ،60 اہلکار شہید 111 زخمی

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی تعداد 3 تھی اور وہ تینوں خودکش بمبار تھے جن کا تعلق لشکرجھنگوی اورالعالمی سے تھا جنہیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں۔

مزید جانئیے: کوئٹہ میں فائرنگ سے ایف سی کے تین اہلکار شہید

آئی جی ایف سے نے مزید کہا کہ کوئیک ریسپانس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا جس کے بعد 2 خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں زیادہ شہادتیں ہوئیں۔

install suchtv android app on google app store