کوئٹہ میں فائرنگ سے ایف سی کے تین اہلکار شہید

  • اپ ڈیٹ:

فرنٹئیر کور کے مطابق ایف سی کے اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ اُنھیں نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں جمعہ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے فرنٹئیر کور ’ایف سی‘ کے تین اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فرنٹئیر کور کے مطابق ایف سی کے اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ اُنھیں نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ سے دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جب کہ تیسرے اہلکار نے اسپتال میں دم توڑا۔ فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں بشمول صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ماضی میں بھی سکیورٹی فورسز، سرکاری تنصیبات اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store