رحیم یارخان: زہریلا کھانا کھانے سے 40 افراد کی حالت غیر

رحیم یارخان: زہریلا کھانا کھانے سے 40 افراد کی حالت غیر فائل فوتو

خان ویلا میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 40 افراد کی حالت غیرہو گئی۔

زرائع کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے خان ویلا کی بستی ظفر آباد میں شادی کی تقریب میں زہریلے چاول کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔

شیخ زید کے طبی عملے کے مطابق 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے تاہم انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: لیہ: زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی

واضح رہے کہ چند روز قبل لیہ میں بھی بچے کی پیدائش کی خوشی میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8 بھائیوں سمیت 30 افراد جاں بحق اور درجنوں کی حالت خراب ہو گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store