رحیم یار خان میں شہدائے کربلا کی یاد میں 400 سال پرانے تعزیے نکالے گئے

محرم جلوس فائل فوٹو محرم جلوس

رحیم یار خان میں شہدائے کربلا کی یاد میں 400 سال پرانے تعزیے نکالے گئے۔

رحیم یار خان کے قدیمی محلہ مکھی داتا رام اور کوچۂ سادات میں ایک خاندان 400 سال سے تعزیہ تیار کر کے شہدائے کربلا کی یاد میں 9 اور 10 محرم کی رات یہ تعزیہ نکالتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوچۂ سادات میں صدیوں سے نسل در نسل تعزیے کی تیاری کرنے والے یاسین شاہ نے بتایا ہے کہ وہ 400 سال سے شہداء کی یاد میں تعزیہ تیار کرتے آ رہے جو 9 اور 10 محرم کی شب نکالے جاتے ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ جلوسِ تعزیہ روایتی قدیمی راستوں سے گزر کر اسکول بازار پہنچتے ہیں اور ساری رات جاگتے ہوئے گزارتے ہیں جبکہ عقیدت مند مردو و خواتین منتیں مانتے ہیں، یہ سلسلہ فجر تک جاری رہتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store