رحیم یار خان: موٹروے پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق

حادثہ موٹرے ایم فائیو ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب پیش آیا فائل فوٹو حادثہ موٹرے ایم فائیو ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب پیش آیا

رحیم یارخان کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹرے ایم فائیو ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ تصادم اتنا شدید تھا کہ خاتون اور بچے سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بدقسمت کار کراچی سے ملتان جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے سبب ٹائر پھٹنے کی وجہ سے وہ بے قابو ہوکر ٹریلر سے جاٹکرائی۔

کار میں 4 بچے اور 2 خواتین سمیت 8 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ریسیکیو حکام نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا۔

 

install suchtv android app on google app store