ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 21 ستمبر تک معطل

ایان علی ایان علی

سپریم کورٹ نے کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اکیس ستمبر تک معطل کر دیئے ہیں  عدالت نے ماڈل گرل کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے ۔

جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی ۔ماڈل گرل کے وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ کسٹم افسر اعجاز چودھری کا جب قتل ہوا تو ایان علی جیل میں تھی ، قتل کے دیگر ملزمان کو گرفتاری نہیں ہوئی، ایان علی کے وارنٹ حاصل کر لئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کسٹم انسپکٹر قتل کیس، ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایان علی کی زندگی کو خطرہ ہے، قندیل بلوچ قتل ہوسکتی ہے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔جسٹس طارق پرویز نے کہا کہ جب تک مجسٹریٹ وارنٹ منسوخ نہیں کرے گا، یہ فعال رہیں گے ۔

جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جھوٹا یا سچا ایان علی کیخلاف قتل کا مقدمہ تو ہے، ہم مداخلت نہیں کر سکتے ، ماڈل ضمانت قبل از گرفتاری کروا لے ۔

یہ بھی پڑھیں:ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیئے

عدالت نے ایان علی کے وارنٹ گرفتاری اکیس ستمبر تک معطل کرتے ہوئے ماڈل گرل کو کسٹم انسپکٹر اعجاز چودھری قتل کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم بھی دیا ہے ۔

install suchtv android app on google app store