کسٹم انسپکٹر قتل کیس، ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 ایان علی ایان علی

راولپنڈی کے مجسٹریٹ نے قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے ناقابال ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

مقتول کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ نے تھانہ وارث خان میں ماڈل ایان علی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:کرنسی سمگلنگ کیس،کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کو نوٹس جاری کردیا

پولیس نے مجسٹریٹ گلفام بٹ کی عدالت میں بتایا کہ ملزمہ ماڈل ایان علی کو قتل کیس کی تفتیش کے لیے بار بار طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئیں ۔

عدالت نے پولیس کا موقف سننے کے بعد ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ۔

عدالت نے کیس کے حوالے سے تفتیشی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

install suchtv android app on google app store