ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیئے

 ایان علی ایان علی

راولپنڈی کی مقامی عدالت سے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کسٹم انسپکٹر قتل کیس، ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کسٹم انسپکٹر کے قتل میں ایان علی براہ راست نامزد نہیں ۔

ایان علی کے خلاف بیوروکریٹک ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں، اور انہیں ہراساں کیا جارہاہے ۔

ایان علی کو مقدمہ کی پیروی سے روکا جارہاہے،ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ان کے وارنٹ کالعدم قرار دیے جائیں۔

 

install suchtv android app on google app store