فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے نامعلوم ڈرون کو سرحد پر مار گرایا

فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے نامعلوم ڈرون کو سرحد پر مار گرایا فائل فوٹو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے نامعلوم ڈرون کو سرحد پر مار گرایا

ترکی نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے نامعلوم ڈرون کو شامی سرحد پر مار گرایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ترکی وزارت دفاع نے بتایا کہ نامعلوم ڈرون نے 6 مرتبہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی‘۔

اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ ’ہمارے دو ایف 16 جنگی طیاروں نے انسیرلیک ایئر بیس سے پرواز بھری اور ڈرون کو مارگرایا‘۔

وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ ’ڈرون کی ملکیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور ڈرون کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے نشانہ بنایا گیا‘۔

install suchtv android app on google app store