ترکیہ نے دنیا کا پہلا ڈرونز سے لیس بحری جہاز کو بیڑے میں شامل کر لیا

ترکیہ نے دنیا کا پہلا ڈرونز سے لیس بحری جہاز کو بیڑے میں شامل کر لیا فائل فوٹو ترکیہ نے دنیا کا پہلا ڈرونز سے لیس بحری جہاز کو بیڑے میں شامل کر لیا

ترکیہ نے بحری صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے دنیا کا پہلا ڈرونز سے لیس بحری جہاز کو بیڑے میں شامل کر لیا۔

ترک بحریہ کی تقویت مزید بڑھ گئی، جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز کیریئر آپریشنل ہو گیا۔ ٹی سی جی انادولو بحری جہاز ہیلی کاپٹر، گاڑیاں، جنگی جہاز لےجانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

استنبول میں قائم شپ یارڈ میں ٹی سی جی انادولو کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔ جہاز کی تکیمل کا کام 6 ماہ کی مدت میں ہوا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ڈرونز کیریئر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹی سی جی انادولو دنیا کا پہلا جنگی جہاز ہے جس پر ڈرون اترسکتےہیں۔

install suchtv android app on google app store