اسرائیل داعش کو کھلے عام سپورٹ کررہا ہے: بشار الاسد

شامی صدر بشار الاسد فائل فوٹو شامی صدر بشار الاسد

شامی صدر بشار الاسد نے عالمی برادری پراسرائیل کا بدنما چہرہ بے نقاب کردیا ہے کہتے ہیں داعش اور دیگر دہشت گردوں کو اسرائیل کھلے عام سپورٹ کررہا ہے لیکن شامی افواج غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے دہشت گردوں کو شکست دینے کےلئے پرعزم ہیں۔

کروشیا کے ایک اخبارکو انٹرویو میں شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ شامی افواج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن درست سمت میں جارہا ہے ہم نے انکے خلاف شاندار کامیابی حاصل کیں،،بے شمار علاقوں کو آزاد کرالیا گیا ہے بہت سارے ایسے علاقے ہیں جہاں سے داعش کے دہشت گرد فرار اختیار کرچکے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ داعش اور دیگر دہشت گردوں کو اسرائیل اور اسکے اتحادی کھلے عام سپورٹ کررہے ہیں،،انکو اسلحہ سے لیکر علاج تک فراہم کیا جارہا ہے ایسے میں عالمی طاقتوں کو اس مداخلت کا نوٹس لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی فضائی نے داعش کے ایک گروہ کو بچانے کےلئے شام کی حدود میں کاروائی کرنیکی کوشش کی لیکن شامی فضائی نے انکو مار گرایا تھا۔

شامی صدر کا مزید کہنا تھاکہ شام میں تبدیلی کا خواب دیکھنے والوں کو اب اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ شامی عوام پر اپنی مرضی کا تسلط قائم کرنا چاہئے ہیں جو شامی عوام قبول نہیں کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store