شہید جنرل سلیمانی کی شہادت پر شام بھی میدان میں آگیا، صدر بشارالاسد نے امریکا کو پیغام جاری کر دیا

شہید جنرل سلیمانی کے شہادت پر شام بھی میدان میں آگئے فائل فوٹو شہید جنرل سلیمانی کے شہادت پر شام بھی میدان میں آگئے

شام کے صدر بشار الاسد نے امریکی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی جنرل کی شہادت پر کہا ہے کہ اس سے مزاحمتی فرنٹ میں نئی روح پھونکی گئی ہے، جنرل سلیمانی اوران کے ساتھیوں کے لہو نے خطے کو صیہونی قبضے سے چھڑانے اور قوموں کی دولت کو بچانے کیلئے مزاحمتی فرنٹ میں نئی روح پھونک دی ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر اور صدر کے نام تعزیتی پیغام میں شامی صدر بشارالاسد نے کہا کہ شامی عوام شام میں دہشتگردوں کے خلاف فتوحات میں جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا خون خطے کو صیہونی قبضے سے چھڑانے کی مزاحمتی تحریک کو بڑھائے گا۔

بشار الاسد نے کہا کہ امریکہ نے ایک خونی کارروائی کی ہے جس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ امریکہ دہشتگردوں کا حامی اور سرپرست ہے۔

install suchtv android app on google app store