امریکی سینیٹ سے ایران پر پابندیوں میں مزید دس برس کی توسیع کی منظوری

امریکی سینیٹ سے ایران پر پابندیوں میں مزید دس برس کی توسیع کی منظوری فائل فوٹو امریکی سینیٹ سے ایران پر پابندیوں میں مزید دس برس کی توسیع کی منظوری

امریکی سینیٹ نے ایران پر جوہری پروگرام کے حوالے سے عائد اقتصادی پابندیوں کے ایکٹ میں مزید دس سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اوباما انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں پابندیوں میں توسیع غیر ضروری اقدام ہے۔

رواں برس کے اختتام پر پابندیوں کی مدت ختم ہونی تھی اور اب پابندیوں کے ایکٹ کو سینیٹ سے ننانوے ووٹوں سے منظوری حاصل ہوئی ہے جس کے بعد یہ ایکٹ صدر اوباما کے پاس دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

اس ایکٹ کو نومبر میں ایوان نمائندگان سے منظوری حاصل ہو چکی ہے اور اب امید ہے کہ صدر اوباما اس پر دسختط کر دیں گے۔

وائٹ ہاوس پرعزم ہے کہ پابندیوں میں توسیع کے نتیجے میں گذشتہ برس ایران سے جوہری پروگرام پر کیے جانے والا عالمی معاہدہ متاثر نہیں ہو گا۔

یہ بھی جانئیے: امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد ایرانی وزیرِ خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ نو منتخب امریکی صدر کو ایران کے ساتھ امریکہ کے جوہری معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکا اور پانچ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایک تاریخ ساز جوہری معاہدہ کیا تھا جس میں ان پابندیوں کے خاتمے ہونا تھا لیکن اب امریکا نے اپنی روایتی دھوکے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان پابندیوں میں دس سال کی توسیع کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store