پی سی بی کی یونس خان کو معافی، سابق کرکٹرز کی تنقید

سابق گگلی ماسٹر عبدالقادر اور ٹیسٹ امپائر محبوب شاہ فائل فوٹو سابق گگلی ماسٹر عبدالقادر اور ٹیسٹ امپائر محبوب شاہ

سابق گگلی ماسٹر عبدالقادر اور ٹیسٹ امپائر محبوب شاہ نے پی سی بی کو یونس خان کو معافی دینے کے معاملے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا یونس خان کی معافی تلافی کو سابق گگلی ماسٹر عبدالقادر اور ٹیسٹ امپائر محبوب شاہ نے بھی آڑے ہاتھوں لیا ، کہتے ہیں کہ بورڈ کرکٹ اور امپائرز کی عزت کا تماشہ دیکھ رہا ہے۔

جینٹل مین گیم کرکٹ کے ساتھ شیم گیم کرنے والے یونس خان کو سزا دینے کے بجائے دوبارہ اسی ایونٹ میں شرکت کی اجازت دے کر بورڈ نے مذاق کیا ہے۔

مزید پڑھیں: یونس خان پاکستان کپ چھوڑ کر کراچی روانہ

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر عبد القادر نے کہا کہ بلے باز کو ان کے تجربہ کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

ماضی کے نامور ٹیسٹ امپائر محبوب شاہ نے کہا کہ سابق کپتان کے رویے اور اس پر بورڈ کا مجرمانہ عمل کرکٹ ہی نہیں بلکہ امپائرنگ کے لیے بڑا خطرہ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یونس پاکستان کپ میں واپسی پر تیار

فیصل آباد میں ہردلعزیز کھیل کرکٹ کے ساتھ پہلے یونس خان اور پھر شہریار خان نے کھیلواڑ کیا جس پر کرکٹ شائقین ہی نہیں ماہرین بھی اِن ایکشن ہو گئے۔

install suchtv android app on google app store