کراچی:پی ٹی آئی یوتھ کنونشن پر پولیس کا دھاوا ، پی پی رہنما قمرزمان کائرہ برہم

 قمر زمان کائرہ قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں حکومت نے دو نومبر سے پہلے ہی دو نومبر کردیا، احتجاج کرناجمہوری حق ہےلیکن شہرکولاک ڈاؤن نہ کیاجائے۔

کراچی بلاول ہاوس پی پی پی میڈیا سیل میں چودھری منظور اور سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ا سلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر پولیس کے دھاوے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ برہم ہوگئے،بولے پرامن احتجاج نہ روکا جائے،گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج، 62 سے زائد گرفتاریاں

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ تحریکیں اس طرح نہیں روکی جاسکتیں، حکومت ہوش کے ناخن لے ہروقت تشدد کرکے جیتنا لازمی نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز گلو بٹ اسٹائل سے حکومت کرنا چاہتے ہیں، حکومت نے دو نومبر سے پہلے ہی دو نومبر کردیا، پانامہ میں جس جس کانام ہےسب کااحتساب ہوناچاہیئے۔

اسلام آباد میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ جائز مطالبات تسلیم کرے تاکہ احتجاج ختم ہوجائے  اپوزیشن نے مل کر جو فیصلے کیے تھے ان پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store