کراچی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دو جوانوں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

کراچی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دو جوانوں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی فائل فوٹو کراچی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دو جوانوں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

کراچی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دو جوانوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ، سندھ پولیس کی خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات شروع کر دیں ، صوبائی وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے کے لیے پچاس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں امن دشمنوں نے فائرنگ کر کے پاک فوج کے دو جوان شہید کر دیے۔ صدر پارکنگ پلازہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار دہشت گردوں نے پاک فوج کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

حملے میں لانس نائیک رزاق موقع پر شہید ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی اہلکار خادم حسین نے جناح ہسپتال میں دم توڑ دیا ۔

ایک رکشہ ڈرائیور عینی شاہد نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دہشت گرد گاڑی کا تعاقب کر رہے تھے۔ عینی شاہد نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد کے ہاتھ میں اسلحہ کے ساتھ ایک تھیلا بھی تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: صدر میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

دہشت گردی کے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے سندھ پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق جائے وقوعہ سے خول نہیں ملے لگتا ہے حملہ آوروں نے پستول کے ساتھ بیگ یا کیچر کا استعمال کیا فائرنگ نائن ایم ایم پستول سے کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لانس نائیک رزاق شہید کا تعلق نوشہرو فیروز اور سپاہی خادم حسین کا دادو سے تھا۔

لانس نائیک رزاق شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے نوشہرو فیروز میں بھی ادا کی گئی۔

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے دہشت گرد کی اطلاع دینے والے کے لیے پچاس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store