معروف خاتون سیاستدان جوکر بن گئیں

  • اپ ڈیٹ:
شرمیلا فاروقی ایک بار پھر مغربی تہوار ’ہیلووین‘ کے موقع پر جوکر بن گئیں فوٹو: انسٹاگرام شرمیلا فاروقی ایک بار پھر مغربی تہوار ’ہیلووین‘ کے موقع پر جوکر بن گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی ایک بار پھر مغربی تہوار ’ہیلووین‘ کے موقع پر جوکر بن گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سیاسی رہنما نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ہارلے کوئن سے متاثر جوکر کا روپ اپنائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے ’ہیلووین‘ کے موقع پر بھوت بن کر چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جس میں وہ سیاہ اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کرکے شیطانی جوکر کا میک اوور کئے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں سوال کرتے ہوئے لکھا کہ احمق جوکر کا روپ دھارنے کی حمت ہے؟

شرمیلا فاروقی نے مزید لکھا ہے کہ شاید میں مضحکہ خیز لگ رہی ہوں لیکن میرے ارادے اس سے الگ ہیں۔

انہوں نے اپنے منفرد میک اپ کی تعریف کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ صنوبر یاسر کی محنت کو بھی خوب سراہا ہے۔

پی پی رہنما کی اس پوسٹ پر جہاں ان کے روپ کی تعریف ہو رہی ہے وہیں صارفین ان سے ناراضی کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ اسرائیل کی جارحیت کا شکار فلسطینوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے انہیں رواں برس ’ہیلووین‘ نہیں منانا چاہیے تھا۔

install suchtv android app on google app store