پیپلزپارٹی کا لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق مؤقف خوش آئند ہے: تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ’’ایک ذمہ دار شخصیت‘‘ کی جانب سے تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر انتخابات کو تسلیم نہ کرنے کا بیان درست سوچ کا عکاس ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی ذیلی سیاسی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں خصوصاً پیپلز پارٹی کے قائدین کے انتخابات کے انعقاد کے باب میں لیول پلیئنگ فیلڈ اور تحریک انصاف کی انتخابی عمل میں شمولیت کے حوالے سے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملکی سیاسی جماعتوں کی جانب سے آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے یکساں مواقع کی فراہمی کی ضرورت پر زور مثبت رجحان ہے۔

سیاسی کمیٹی تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی اور وفاق کی تمام اکائیوں میں یکساں مقبول سیاسی جماعت ہے اور ”لندن معاہدے“ کے تحت کسی بھی غیرآئینی و غیرجمہوری منصوبے کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو مصنوعی اور غیرفطری انداز میں انتخابی عمل سے باہر کرنے کی کوششیں جموریت پر نہایت منفی اثرات مرتب کریں گی۔

کمیٹی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ، شفاف اور بلاتاخیر انعقاد کے باب میں ادا کئے گئے ہر مثبت کردار کا خیرمقدم کرے گی، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ ہفتے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے شروع کئے جانے والے روابط کے شیڈیول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسے حتمی شکل دی گئی۔

install suchtv android app on google app store