نیب ترامیم کا پہلا فائدہ عمران خان کو ہوا ہے: مراد علی شاہ

مراد علی شاہ فائل فوٹو مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کا سب سے پہلا فائدہ عمران خان کو ہوا ہے۔

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حالات خراب کرنے کے ذمے اداروں کو قرار واقعی سزا ملے گی، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، سب کو گرفتار کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ نیب کے خلاف اسی ایوان نے قرار داد پیش کی، جب ہم نے کہا کہ نیب ختم کرو تو کہتے تھے کہ مک مکا کر لیا، نیب میں 90 دن کا ریمانڈ ہوتا تھا اب 14 دن کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، بڑی مشکل سے کراچی کو امن ملا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ احتجاج میں درختوں کی ٹہنیاں توڑ کر آگ لگائی جا رہی تھی، کل بھی پولیس موبائل کو آگ لگائی گئی، ہمارے پاس ثبوت ہیں، ان کو نہیں چھوڑیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ چوہے ابھی چھپے ہوئے ہیں، بلوں سے نکلیں گے تو پکڑ لیے جائیں گے، یہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ تھا، ہمارے پاس پکے ثبوت ہیں۔

install suchtv android app on google app store