عمران خان نے حامد رضا کو اہم عہدے کیلئے نامزد کردیا

عمران خان، حامد رضا فائل فوٹو عمران خان، حامد رضا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سربراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ہدایات جاری کردیں۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیاتھا۔

اپوزیشن اراکین زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن نے چئیرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام اسپیکر کو تجویز کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہو گا، اسپیکر کا چئیرمین پی اے سی کی نامزدگی میں کوئی اختیار نہیں، یہ فیصلہ اپوزیشن نے کرنا ہے، وہ جسے مرضی چاہیں چئیرمین نامزد کریں، میں تو پارلیمانی کمیٹیوں کو معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتا ہوں۔

اپوزیشن وفد نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف سے بھی ملاقات کی۔

install suchtv android app on google app store