وزیر اعلیٰ شہباز شریف وزیر اعظم کی عیادت کیلئے لندن روانہ

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف

وزیر اعلیٰ شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف کی تیمار داری کے لئے اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور حمزہ شہباز فیملی کے ہمراہ صبح 9 بجے لندن روانہ ہوئے۔

وہ قطر ایئر لائنز کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے لاہور سے لندن گئے۔

مزید پڑھیں: لندن: وزیراعظم نواز شریف کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہوگی

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ جا رہا ہوں جہاں قوم کے ہر دلعزیز وزیر اعظم زیر علاج ہیں۔

شہباز شریف نے وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کے لیے قوم سے دُعا کی اپیل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب تین سے چار روز لندن میں قیام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی غیرموجودگی میں امورمملکت اسحاق ڈار چلائیں گے: ترجمان وزیراعظم

شہباز شریف آپریشن کے دوران اور بعد میں وزیر اعظم نواز شریف کے پاس موجود رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store