وزیراعظم کی غیرموجودگی میں امورمملکت اسحاق ڈار چلائیں گے: ترجمان وزیراعظم

وزیراعظم کی غیرموجودگی میں امورمملکت  اسحاق ڈار چلائیں گے: ترجمان وزیراعظم فائل فوٹو

ترجمان وزیراعظم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی غیرموجودگی میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار امور مملکت چلائیں گے۔

لندن میں علاج کی غرض سے موجود وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے ترجمان مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اوپن ہارٹ سرجری کے باعث لندن میں کچھ عرصہ قیام کریں گے جس کے دوران وزیرخزانہ اسحاق ڈار امور مملکت سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لندن: وزیراعظم نواز شریف کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہوگی

قانونی ماہرین کے مطابق وزیراعظم اگر کسی وجہ سے ملک میں موجود نہ ہوں تو امور مملکت سنبھالنے کا اختیار کابینہ کے پاس ہوتا ہے جب کہ وزیراعظم کسی رکن کو کابینہ کی صدارت کا اختیاردے سکتے ہیں تاہم اس کے پاس وہ اختیار نہیں ہوتا جو وزیراعظم کے پاس اختیارات ہوتے ہیں، اگر کسی مرض کے باعث وزیراعظم کو طویل عرصہ بیرون ملک قیام کرنا پڑے تو پارلیمنٹ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ نئے وزیراعظم کا چناؤ کرے۔

 

install suchtv android app on google app store