سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے آتی ہے: نواز شریف

سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے آتی ہے: نواز شریف فائل فوٹو سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے آتی ہے: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا منفی سیاست والوں نے کیا کچھ نہیں کیا۔ منفی سیاست مسترد کرنے والوں کو سلام ہے۔ سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے آتی ہے۔

آزاد کشمیر کے الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کے بعد وزیراعظم نواز شریف بھی مظفر آباد پہنچ گئے۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے آزاد کشمیر میں ن لیگ کی جیت ہوئی ۔ اپنے بہن بھائیوں کو مبارکبا دینے آیا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا ن لیگ نے وہ معرکہ مارا جس کا مخالفین تصور نہیں کر سکتے ۔ مظفر آباد والوں آپ نے دل خوش کر دیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا منفی سیاست والوں نے کیا کچھ نہیں کیا۔ منفی سیاست مسترد کرنے والوں کو سلام ہے۔

سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے ۔ نوجوانوں ترقی کے لئے کمر کس لو۔ انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا آزاد کشمیر میں سڑکوں کا جال بنے گا۔ اسپتال اور ڈسپنسریاں بھی بنائیں گے اور آزاد کشمیر کی نئی حکومت کے کاموں کی خود نگرانی کروں گا۔ وزیراعظم نے کہا منتخب نمائندوں نے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کریں گے۔ منفی سیاست کا کلچر پیدا نہیں ہونا چاہیے۔

کہتے ہیں نواز شریف جتنا پاکستانی ہے اتنا ہی کشمیری بھی ہے۔ اللہ نے دو تہائی اکثریت دے دی اور کیا مانگیں۔ آزاد کشمیر کے نتائج منفی سیاست کے خلاف عوامی رد عمل ہے۔ بڑے بڑے برج الٹ گئے ان کے بارے میں کیا کہنا۔ سڑکوں کی تحریک کی باتیں کرنے والے انتخابی نتائج دیکھ لیں۔ کیا 2 سیٹیں لینے والے تحریک چلائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا اگلے پانچ سال آزاد کشمیر کی ترقی کے لئے مثالی ہونگے۔

install suchtv android app on google app store