عمران خان کی کوئٹہ حملے کی شدید مذمت

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل کوئٹہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار کی خواہشمند قوتیں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

عمران خان نے ایک بیان میں زیر تربیت جوانوں کی سلامتی اور حفاظت کیلئے فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کیخلاف جاری کارروائی کی کامیاب تکمیل اور جوانوں کی حفاظت کیلئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ:پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشتگردوں کا حملہ،60 اہلکار شہید 111 زخمی

عمران خان نے کہا کہ کسی شرپسند کوملک و ملت کے امن سے کھیلنے کی کوشش گوارا نہیں کی جائے گی، قوم اپنے جری اور بہادر جوانوں کی پشت پر کھڑی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store